Posts

Image
گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے میں عوام کی اکثریت نے وزیراعظم کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کر دیا سروے کے دوران ہر 3 میں سے 2 افراد یعنی 65 فیصد لوگوں نے مہلک وبا کیخلاف وفاقی حکومت کے اقدامات کو قابل اعتماد قرار دے دیا لاہور   گیلپ   پاکستان   کے تازہ ترین سروے میں عوام کی اکثریت نے   وزیراعظم   کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کر دیا، سروے کے دوران ہر 3 میں سے 2 افراد یعنی 65 فیصد لوگوں نے مہلک وبا کیخلاف وفاقی حکومت کے اقدامات کو قابل اعتماد قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ   پاکستان   نے   کرونا وائرس   کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے حکومتی کارکردگی جانچنے کی کوشش کی ہے۔ https://youtu.be/jhmGLxcS1aw اس حوالے سے گیلپ   پاکستان   کی جانب سے عوامی رائے پر مبنی سروے کروایا گیا ہے :   https://youtu.be/qvluo-TEhU0 Nearly 2 in 3 (65%) Pakistanis are satisfied (very/somewhat) with the initiatives taken by PM Imran Khan’s government to tackle #Coronavirus (Gallup & Gilani Pakistan ...

بھارتی بزنس مین نے نوکری مانگنے پر پاکستان چلے جانے کا طعنہ دے دیا

بھارتی مسلمان نے ہم وطن ہندو کو نوکری کے لیے درخواست دی تو اس نے جواب دِیا ”پاکستان دفع ہو جاؤ “ متحدہ عرب امارات   میں   بھارت   سے تعلق رکھنے والے ہندو کاروباری اور تجارتی شعبوں پر پوری طرح قابض ہو چکے ہیں۔ اگرچہ ان میں سے زیادہ تر پُرامن اور اماراتی قوانین کی پابندی کرنے والے ہیں، تاہم ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے جو اپنی مضبوط مالی حیثیت اور انتظامی عہدے کا فائدہ اُٹھا کر صرف ہم وطن ہندوؤں کو ہی نوکریاں دیتے ہیں، جبکہ پاکستانی اور   بھارتی   مسلمانوں کو اپنی متعصبانہ سوچ کی بناء پر نوکریاں دینے سے انکار کر دیتے ہیں۔ گزشتہ روز دُبئی کی ایک معروف مالیاتی   کمپنی   کے فنانس مینجر متیش اُدیشی کی جانب سے اپنی ایک پوسٹ میں   کورونا   کے مسلمان مریضوں کو خوفناک   تباہی   پھیلانے والے جہادی قرار دیا تھا۔ امارات میں ایک مسلمان کے ساتھ امتیازی سلوک کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارت   سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شمشاد عالم نے بتایا کہ اس کا تعلق مہا راشٹر سے ہے، جو   ملازمت   کی تلاش میں کچھ ہفتے قبل دُبئی آیا تھا۔ ...