گیلپ پاکستان
کے تازہ ترین سروے میں عوام کی اکثریت نے وزیراعظم کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار
کر دیا
سروے کے دوران ہر 3 میں سے 2 افراد
یعنی 65 فیصد لوگوں نے مہلک وبا کیخلاف وفاقی حکومت کے اقدامات کو قابل اعتماد
قرار دے دیا
لاہور گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے میں عوام کی اکثریت
نے وزیراعظم کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کر
دیا، سروے کے دوران ہر 3 میں سے 2 افراد یعنی 65 فیصد لوگوں نے مہلک وبا کیخلاف
وفاقی حکومت کے اقدامات کو قابل اعتماد قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے
حوالے سے حکومتی کارکردگی جانچنے کی کوشش کی ہے۔
Nearly 2 in 3 (65%)
Pakistanis are satisfied (very/somewhat) with the initiatives taken by PM Imran
Khan’s government to tackle #Coronavirus
(Gallup & Gilani Pakistan Poll)#CoronavirusOutbreak #CoronaOutbreak #COVID
#COVIDー19 #COVID19Pakistan http://gallup.com.pk/nearly-2-in-3-65-pakistanis-are-satisfied-very-somewhat-with-the-initiatives-taken-by-prime-minister-imran-khans-government-to-tackle-coronavirus/ …
گیلپ پاکستان کی جانب سے کروائے گئے سروے میں عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کی وفاقی حکوت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سروے کے دوران 65 فیصد لوگوں نے یعنی ہر 3 میں سے 2 افراد نے کہا کہ وہ حکومتی کوششوں سے مطمئن ہیں۔
32 فیصد افراد نے کہا کہ وہ کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی کوششوں
سے بہت حد تک، جبکہ 33 فیصد افراد نے کہا کہ وہ کسی حد تک مطمئن ہیں۔ جبکہ سروے کے
دوران 33 فیصد افراد نے کہا کہ ان کی رائے میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی کوششیں
ناکافی ہیں۔ اس سے قبل ایک آسٹریلوی ادارے آئی آر آئی ایس کی جانب سے بھی پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال اور اس کی روک تھام کیلئے
کی جانے والی کوششوں سے متعلق عوامی رائے پر مبنی https://youtu.be/qKI1rrmFG-sسروے کروایا گیا تھا۔
The recent survey by iris
communications reveals considerable satisfaction (71%) with the performance of
,PM Imran Khan, in managing Covid-19 pandemic in Pakistan.
See complete survey results on hyperlink https://bit.ly/3bR3ZIu #Coronavirus #COVID19 #Pakistan #MarketResearch
See complete survey results on hyperlink https://bit.ly/3bR3ZIu #Coronavirus #COVID19 #Pakistan #MarketResearch
اس سروے میں بھی پاکستانیوں کی اکثریت حکومتی سطح پر کرونا کے خلاف کئے گئے اقدامات سے مطمئن دکھائی دی۔ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 71 فیصد لوگ کرونا وائرس کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ عوام کی اکثریت نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے امدادی پیکج کو بھی بہتر قرار دیا ہے
Comments
Post a Comment
ALWAYS WELCOME TO OUR DAILY PAGE VISITOR.
ALSO SEARCH OUR YOUTUBE CHANEL "HUQ TV".