Posts

دُبئی میں ایک اور بھارتی شخص نے مذہب اسلام کی توہین کر ڈالی

Image
ایک معروف فرم کا ملازم راکیش بی کٹو مارتھ ملازمت سے نکالے جانے کے بعد امارات میں رُوپوش ہو گیا، پولیس کی جانب سے ملازم کی تلاش جاری ہے دُبئی گزشتہ کچھ روز سے دُبئی میں مقیم چند   بھارتی   ہندو افراد کی جانب سے   سوشل میڈیا   پراسلام اور مسلمانوں کی توہین پر مبنی پوسٹ لگانے کے شرمناک واقعات میں تیزی آ گئی ہے۔معروف مالیاتی فرم کے اعلیٰ عہدے دار متیش اُدیشی کی جانب سے   بھارت   میں تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو دہشت گردوں سے زیادہ خطرناک اور   کورونا   پھیلانے والے جہادی قرار دیا گیا ۔ تو دوسری جانب Future Vision Events & Weddings کے ڈائریکٹر سمیت بھنڈاری نامی ہندو شہری کی جانب سے نوکری مانگنے والے مسلمان شمشاد عالم کو ”پاکستان دفع ہو جاؤ“ کا واٹس ایپ پیغام کیا گیا۔ دُبئی میں ایک اور   بھارتی   شہری کی جانب سے اسلام کے خلاف توہین آمیز پوسٹ لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق راکیش بی کٹومارتھ معروف فرم ایمرل سروسز میں ٹیم لیڈر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔ بھارتی   ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ر...

سعودیہ کی سُپر مارکیٹ میں فوڈ آئٹمز پر تھُوکنے والاشخص گرفتار

Image
چوری چھُپے یہ حرکت کرنے والے ملزم کو جب احساس ہوا کہ اس کی حرکت پکڑی گئی ہے تو وہ فوراً گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا تھا ریاض اپریل 2020 ء )  سعودی   پولیس نے ایک شخص کو جان بُوجھ کر غذائی اشیاء پر تھُوکنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ شخص باحہ کی سُپر مارکیٹ میں رکھی غذائی اشیاء پر جان بُوجھ کر تھُوک رہا تھا جب اس کی حرکت کلوز سرکٹ کیمروں میں نوٹ کی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے اسے پکڑنے کی کوشش کی گئی مگر وہ پہلے ہی وہاں سے فرار ہو گیا۔ اُردو نیوز کے مطابق ایک مقامی شہری نے محکمہ صحت کے حکام اور سیکیورٹی فورس کو اطلاع دی تھی کہ اس نے باحہ کی ایک سپر مارکیٹ میں ایک شخص کو کھانے پینے کی اشیا پر تھوکتے ہوئے دیکھا ہے۔ اطلاع دینے والے شہری نے یہ بھی بتایا ہے کہ جیسے ہی تھوکنے والے شخص کو احساس ہوا کہ اسے دیکھ لیا گیا ہے وہ مارکیٹ سے فرار ہوگیا۔ سپر مارکیٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا پر تھوکنے والے شخص کی نشاندہی کی گئی۔ پولیس اہلکار کھانے پینے کی اشیا پر تھوکنے والے شخص سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟ حکام کے مطابق حقائق ج...