سعودیہ کی سُپر مارکیٹ میں فوڈ آئٹمز پر تھُوکنے والاشخص گرفتار
چوری چھُپے یہ حرکت کرنے والے ملزم
کو جب احساس ہوا کہ اس کی حرکت پکڑی گئی ہے تو وہ فوراً گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو
گیا تھا
ریاض اپریل 2020 ء) سعودی پولیس نے ایک شخص کو جان بُوجھ کر
غذائی اشیاء پر تھُوکنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ شخص باحہ کی سُپر
مارکیٹ میں رکھی غذائی اشیاء پر جان بُوجھ کر تھُوک رہا تھا جب اس کی حرکت کلوز
سرکٹ کیمروں میں نوٹ کی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے اسے پکڑنے کی کوشش کی گئی مگر وہ
پہلے ہی وہاں سے فرار ہو گیا۔
اُردو نیوز کے مطابق ایک مقامی شہری
نے محکمہ صحت کے حکام اور سیکیورٹی فورس کو اطلاع دی تھی کہ اس نے باحہ کی ایک سپر
مارکیٹ میں ایک شخص کو کھانے پینے کی اشیا پر تھوکتے ہوئے دیکھا ہے۔ اطلاع دینے
والے شہری نے یہ بھی بتایا ہے کہ جیسے ہی تھوکنے والے شخص کو احساس ہوا کہ اسے
دیکھ لیا گیا ہے وہ مارکیٹ سے فرار ہوگیا۔ سپر مارکیٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کے
ذریعے کھانے پینے کی اشیا پر تھوکنے والے شخص کی نشاندہی کی گئی۔
پولیس اہلکار کھانے پینے کی اشیا پر
تھوکنے والے شخص سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟ حکام کے مطابق
حقائق جلد عام لوگوں کے سامنے لائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کویت میں بھی کورونا کی ایک تصدیق شدہ مریضہ نے جان بُوجھ
کر اپنا علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹر پر تھُوک پھینک دی تھی، جس کے بعد
ہسپتال کے عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو خدشے کے پیش نظر فوری طور پر قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ مریضہ کی
اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے سخت تنقید کا
نشانہ بنایا گیا تھا۔
Comments
Post a Comment
ALWAYS WELCOME TO OUR DAILY PAGE VISITOR.
ALSO SEARCH OUR YOUTUBE CHANEL "HUQ TV".