اگلے کتنے دن کے اندر سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز 2 لاکھ ہوجائیں گے؟ وزیر صحت کا پریشان کن انکشاف
ریاض سعودی عرب کے وزیر صحت نے
انکشاف کیا ہے کہ اگلے چند ہفتوں کے دوران مملکت میں کورونا وائرس کے کیسز کی
تعداد 2 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
سعودی عرب کے و
زیر صحت ڈاکٹر توفیق
الربیعہ نے عالمی اور 4 سعودی تحقیقات کی روشنی میں بتایا کہ مملکت میں کورونا کے
کیسز میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا نظر ارہا ہے۔ اگلے چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب
میں کورونا وائرس کے کم از کم 10 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ مریض ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بطور قوم آج ایک فیصلہ کن موڑ ہے کورونا وائرس کا پھیلاؤ اسی وقت ممکن ہے جب ہم بطور قوم ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور احتیاطی تدابیرپر عمل کریں۔
سعودی عرب کی وزارت
صحت کے مطابق منگل کے روز تک سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 795 مصدقہ کیسز
سامنے آچکے ہیں جبکہ 41 لوگ اس وبا کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔
great
ReplyDelete