امریکہ ایک دن میں دو ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا




امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 8 اموات ریکارڈ کی گئیں، جون ہوپکنز یونیورسٹی

امریکہ ایک دن میں دو ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 8 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد ہلاکتوں کا دوسرا ہفتہ جاری ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جون ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں 2 ہزار 8 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ 
     
اب تک ہونے کی والی کسی بھی ملک میں یومیہ اموات سے زیادہ ہے۔https://youtu.be/qvluo-TEhU0

اس سے قبل مسلسل گزشتہ دو روز سے امریکہ میں 1900 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ 

#BREAKING The US becomes the first country to record more than 2,000 #coronavirus deaths in one day, with 2,108 fatalities in the past 24 hours, according to the Johns Hopkins University tally

تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں کورونا سے ہونے والی اموات میں شدتhttps://youtu.be/jhmGLxcS1aw
 ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کرنے والے ممالک میں فرانس دوسرے نمبر پر آتا ہے جہاں کورونا کے 987 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں بھی تشویشناک حد تک اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 980 نئی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسپین میں 634 جبکہ اٹلی میں 570 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت اقوام عالم میں کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 693 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 16 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا سے متاثرہ 49 ہزار 831 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی https://youtu.be/qKI1rrmFG-sہے۔

https://youtu.be/NmXgDOc-BIg

Comments