عید کا چاند 29 رمضان کو بغیر دوربین کے نہیں دیکھا جا سکتا
23 مئی کو بغیر دور
بین (ٹیلی اسکوپ) کےچاند نظر آنے کے امکانات موجود نہیں تاہم گوادر اور پسنی سے
اس روز دور بین کے ذریعے شوال (عید الفطر ) کے چاند کی رویت کے انتہائی معمولی امکانات
ہیں،پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی
دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں کم ہی وقت رہ گیا ہے۔ رمضان المبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے سب سے
مقدس ترین مہینہ ہے اور اہل ایمان ہر سال اس ماہ کی آمد کا بے صبری سے انتظار
کرتے ہیں۔ رمضان کے بعد مسلمانوں میں عید الفطر منانے کا تجسس برقرار رہتا ہے
جس کی وجہ سے رمضان کے آخری چند ایام میں عید کے چاند کو لے کر بحث جاری رہتی ہے۔https://youtu.be/qKI1rrmFG-s
ایکسپریس نیوز کے
مطابق پاکستان کے معروف سائنسدان اور جامعہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف سپیس اینڈپلانیٹری
ایسٹرو فزکس کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے بتایا ہےکہ ا س سال عید کا چاند بغیر دوربین کے نہیں دیکھا جا
سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مئی کو بغیر دور بین (ٹیلی اسکوپ) کےچاند نظر آنے کے
امکانات موجود نہیں تاہم گوادر اور پسنی سے اس روز دور بین کے ذریعے
شوال (عید الفطر ) کے چاند کی رویت کے انتہائی معمولی
امکانات ہیں۔https://youtu.be/jhmGLxcS1aw
ملک میں شعبان کا
ماہ جاری ہے جس کے بعد رواں برس رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز میں تقریباً 2
ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ لوگ ماہ مبارک کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور
جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ رمضان کے ماہ کا آغاز کس تاریخ سے ہوگا اور عید کی تاریخ کیا ہو گی۔ رمضان کی تاریخ
کے بارے میں تو کہا جا رہا ہے کہ پہلا رمضان 25 اپریل کو ہو گا۔https://youtu.be/qvluo-TEhU0
لیکن عید کی تاریخ کا اندازہ ابھی لگانا ممکن
نہیں۔ڈاکٹر شاہد قریشی نے مزید بتایا کہ23 مئی کی
شام شوال کا چاند چند مشرقی افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا کے ممالک
میں با آسانی دکھائی دے گا پاکستان میں اس دن ممکنہ طور پر 29واں روزہ
ہوگااس شام کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر
صرف 20 گھنٹے 34 منٹ ہو گی ۔ ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابھی ہم عید الفطر کی تاریخ کا اندازہ نہیں لگا
سکتا، مگر ایک بات واضح ہے کہ اس سال عید کا چاند بغیر دوربین کے دیکھناممکن
نہیں ہو گا۔ ابھی تک کی تفصیلات کے مطابق مکنہ طور پر عیدالفطر 24، 25 ، 26 مئی
اتوار ، پیر منگل کو تین دن منائی جائیگی اور ان ہی ایام میں عام تعطیلات بھی ہوں
گی۔
Comments
Post a Comment
ALWAYS WELCOME TO OUR DAILY PAGE VISITOR.
ALSO SEARCH OUR YOUTUBE CHANEL "HUQ TV".